عمران خان کو کٹھ پتلیوں کا عالمی دن پر مبارک ہو۔ بلاول زرداری

اسلام آباد(ریپبلکن نیوز) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کو کٹھ پتلیوں کے عالمی دن پر مبارکباد دی ہے۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آج دراصل کٹھ پتلیوں کو عالمی دن ہے، جو وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کو مبارک ہو۔

بلاول بھٹو نے ٹوئٹر پرلاٹھی گولی کی سرکار نہیں چلے گی کے ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ابھی تک کالعدم جماعتوں سے وابستہ وزراء کو کابینہ سے نہیں ہٹایا جب کہ پیپلزپارٹی کے جمہوری، پر امن اور سیاسی کارکن ابھی تک زیرحراست ہیں۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button