کابل میں جشنِ نوروز پر یکے بعد دیگرے 3 دھماکے، 6 افراد ہلاک ، 23 زخمی

کابل (ریپبلکن نیوز) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نوروز کے جشن کے دوران 3 دھماکوں میں 6 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان نصرت رحیمی نے بتایا کہ دھماکے کابل کے علاقے قرطِ سخی میں اس وقت ہوئے جب لوگ نوروز کا جشن منانے کیلئے اکٹھے ہوئے تھے۔ نصرت رحیمی کے مطابق دھماکہ خیز مواد سرنگیں بنا کر پہلے سے ہی مذکورہ جگہ پر نصب کیا گیا تھا ۔ جشن نوروز پر ہونے والے تین دھماکوں کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 6 افراد ہلاک اور 23 زخمی ہوگئے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ تینوں دھماکے یکے بعد دیگرے ہوئے۔ پہلے 2 دھماکے قرطِ سخی کے قریب عام شہریوں کے گھروں کے پاس ہوئے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے تاہم گھروں میں موجود لوگوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ تیسرا دھماکہ علی آباد ہسپتال کے پاس ہوا جس میں تین لوگ زخمی ہوئے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button