تربت میں فورسز پر حملے میں نو اہلکار ہلاک کردئیے، بی آر اے

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز) بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا کو جاری بیان میں کہا ہے کہ کیچ کے علاقے دشت میں آپریشن کی غرض سے داخل ہونے والے فورسز کے ایک قافلے کو نوکیں راہ کے مقام پر بلوچ سرمچاروں نے گھیر کر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا۔
 
اس حملے میں فورسز کے نو اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ دو گاڈیاں بھی مکمل تباہ جبکہ ایک کو جزوی نقصان پہنچا۔
 
سرباز بلوچ نے مزید کہا ہے کہ بلوچ عام آبادیوں کی دفاع ہماری اولین ترجیع ہے بلوچ سرزمین کے ہر انچ کی دفاع کیلئے بلوچ سرباز سرباکفن ہے
 
انھونے کہا بی آر اے کی کاروائیاں آزاد و خودمختار بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہیں گے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button