تربت: پاکستانی فوج کے قافلے پر مسلح افراد کا راکٹوں سے حملہ، بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کی اطلاع

تربت (ریپبلکن نیوز) کیچ میں پاکستانی فوج پر مسلح افراد کا حملہ
 
تفصیلات کے مطابق تربت کے علاقے دشت میں نوخیں راہ کے مقام پر مسلح افراد نے پاکستانی فورسز کے ایک قافلے پر گھات لگا کر حملہ کیا ہے
 
زرائع کے مطابق فورسز کا ایک بڑا قافلہ اس علاقے میں آپریشن کی غرض سے داخل ہورہا تھا جس پر مسلح افراد نے گھیر کے شدید فائرنگ کر دی۔
 
علاقائی زرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں فورسز کے دو گاڈیاں تباہ اور متعدد اہلکار ہلاک و زخمی ہوگئے ہیں۔
 
ہلاک و زخمی اہلکاروں کو دو ہیلی کاپٹروں کے زریعے تربت منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button