سبی کے مختلف علاقوں میں دوران فوجی کاروائی قابض فوج نے متعدد افراد کو اغوا کرلیا

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) قبضہ گیر پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے دو دنوں سے سبی میں جاری فوجی آپریشن میں آٹھ بلوچ فرزندوں کو اغوا کر لیا ہے۔

زرائع کے مطابق ضلع سبی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ دو دنوں سے جاری فوجی آپریش میں اب تک آٹھ بلوچ فرزندوں کے لاپتہ ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

قابض پاکستانی فوج نے سبی کے علاقوں تلی، ڈھاڈر او سنی سوران میں فوج کاروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔ جن میں سے آٹھ افراد کی تصدیق ہوچکی ہے۔ فوجی آپریشن کے دوران رابطوں کے تمام زرائع بند کردیئے گئے ہیں جس کی وجہ سے حراست میں لئے گئے افراد کے بارے میں مکمل معلومات تا حال موصول نہیں ہوسکیں ہیں۔

 

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close