لندن: بلوچ ریپبلکن پارٹی کے آگاہی کیمپ آج تیسری روز بھی جاری

وہب ڈیسک (ریپبلکن نیوز)  بلوچ ریپبلکن پارٹی کا آگاہی کیمپ آج تیسری روز بھی جاری رہا

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے شہر لند ن میں  وزیر اعظم کے دفتر کے سامنے  بلوچ ریپبلکن پارٹی کا آگاہی کیمپ آج تیسرے روز بھی جاری رہا جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت  جہاں کارکنان نے انہیں بلوچستان میں جاری انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کے حوالے سے آگاہی دی۔ 

واضع رہے کہ بلوچ ریپبلکن پارٹی لندن زون کی جانب سے وزیر اعظم کے دفتر کے سامنے ساتھ روزہ آگاہی کیمپ لگایا ہے جس کا مقصد بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالیوں کے خلاف دنیا کو آگاہی فراہم کرنا ہے۔ 

آج کیمپ کے تیسرے روز بی آر پی کے رہنما منصور بلوچ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اپنے لاپتہ پیاروں کے درد کو سجمھتے ہیں اور ہر ممکن فورم پر ان کی بازیابی کیلئے آواز آٹھائے گے انھونے مزید کہا ہے کہ بلوچستان میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ لاپتہ ہیں  اور پاکستانی افواج کی جانب سے ماروائے آئین و قانون لوگوں کو اٹھانے کا سلسلہ تاحال جاری ہے 

منصور بلوچ نے کہا ہے کہ اقوامتحدہ اور عالمی برادری بلوچستان میں ریاستی بربریت کو روکنے کیلئے آواز بلند کریں انھونے نے مزید کہا  ہے کہ کچھ جبری گمشدہ لوگ واپس ضرور آئے ہیں مگر ان میں سے بیشتر شدید زہنی اور جسمانی تشدد کے بعد اپنی زہنی توزن کھو بیٹے ہیں  جس کی وجہ سے ان کے ساتھ ساتھ ان کے خاندان کے افراد کی زندگی بھی عزاب بنی ہوئی ہے۔ 

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button