ترکی نے بشار الاسد کے بغیر شامی بحران کا تصفیہ ناممکن قرار دےدیا

انقرہ(ریپبلکن نیوز)ترکی نے بشار الاسد کے بغیر شامی بحران کا تصفیہ ناممکن قرار دے دیا۔ ترک نائب وزیر اعظم محمد شیمشک کا کہنا ہے کہ ان کا ملک آج کے بعد بشار الاسد کے بغیر شامی بحران کے تصفیے پر اصرار نہیں کرے گا، بشار الاسد شام میں جرائم کا ذمے دار ہے تاہم انقرہ حکومت امور کو حقیقی تناظر میں دیکھ رہی ہے کیوں کہ زمینی طور پر حالات بہت حد تک تبدیل ہو گئے ہیں۔ ڈیوس میں عالمی اقتصادی فورم کے ضمن میں شیمشک نے کہا کہ ان کا ملک آئندہ ہفتے آستانہ میں شامی امن بات چیت کے حوالے سے "بڑی امیدیں” رکھتا ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close