گوادر: قبضہ گیر پاکستانی فورسز نے دو بلوچ فرزندوں کو رہا کردیا

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے قابض پاکستانی افواج کے ہاتھوں اغواء دو بلوچ فرزند رہا ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے۔

ریپبلکن نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سات نومبر کو پاکستانی فورسز کے ہاتھوں اغواء دو  بلوچ فرزندوں کو رہا کردیا گیا ہے۔ دونوں افراد کو پاکستانی فورسز نے سات نومبر کو گوادر کے علاقے مونڈی سے غیر قانونی طور پر گرفتار کیا تھا جنہیں بعد بھی نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: دشت: قابض پاکستانی فورسز نے پانچ بلوچ فرزندوں کو رہا کردیا

ایک ماہ سے زاہد عرصہ غیر قانونی طور پر قید میں رکھنے کے بعد آج دونوں افراد کو رہا کردیا گیا ہے۔ بازیاب ہونے والے دونوں افراد کی شناخت مزیر بلوچ ولد بشیر اور عنایت بلوچ ولد مراد سے ہوگئی ہے جو گوادر کے علاقے مونڈی کے رہائشی ہیں۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close