دشت: قابض پاکستانی فورسز نے پانچ بلوچ فرزندوں کو رہا کردیا

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) قبضہ گیر پاکستانی فورسز کے ہاتھوں اغواء پانچ بلوچ فرزند بازیاب ہوکر اپنے گھروں کو پہنچ گئے۔

زرائع کے مطابق تحصیل دشت سے پاکستانی قابض فورسز کے ہاتھوں سولہ دسمبر کو اغواء ہونے والے پانچ افراد کو رہا کردیا گیا ہے۔ سولہ دسمبر کو دشت کے علاقے شے سیچی میں قابض افواج نے ایک کاروائی کے دوران متعدد افراد کو اغواء کیا تھا جن میں سے پانچ بازیاب ہوکر اپنے اپنے گھروں کو پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فرعونی لشکر نے دشت سے دو بچوں سمیت سات افراد کو اغواء کرلیا

بازیاب ہونے والے افراد کی شناخت عبدل ولد غلام جان، ظہور ولد سلیمان، چراگ ولد حسن، نصر ولد جلال خان، نعیم ولد حیدر سے ہوگئی ہے۔ جبکہ تمام افراد شے سیچی کے رہائشی ہیں جنہیں بل نگور میں قائم قابض فورسز کے کیمپ سے رہا کیا گیا ہے۔ جبکہ سولہ دسمبر کو اغواء کیے گئے وحید ولد غلام جان، بلال ولد غفور اور اکرم ولد امیتان تاحال فورسز کے غیر قانونی قید میں ہیں۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close