آج چھوتے روز بھی دشت میں فوجی جارحیت جاری رہا، متعدد گھر نزرآتش

دشت کے مختلف علاقوں میں گزشتہ چار دنوں سے فوجی جارحیت جاری ہے

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) آج چھوتے روز بھی بلوچستان کی ضلع کیچ کے تحصیل دشت میں قابض پاکستانی فوجیوں کی جارحیت جاری رہا۔ دوران فوجی کارروائی متعدد گھروں کو نذر آتش کردیا گیا۔

ریپبلکن نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق تحصیل دشت میں گزشتہ تین دنوں سے جاری فوجی جارحیت آج چھوتے روز بھی جاری رہا۔  دوران فوجی آپریشن غریب علاقہ مکینوں کے گھروں کو جلا کر خاکستر کردیا گیا۔

قابض فورسز نے آج دشت کے علاقوں سہریں کوہ اور شند میں فوجی آپریشن کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی کے دوران بلوچ روایات کو روندھتے ہوئے چادر و چار دیواری کی تقدس کو پامال کیا اور بلوچ خواتین اور بچوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔  جبکہ پہاڑی سلسلے میں واقع ایک چھوٹے سے گاؤں’لالوڈب’ میں فورسز نے حملہ کرتے ہوئے گاؤں کے تمام گھر و جونپڑیو کو آگ لگاکر جلا دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کیچ سے ایک شخص کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد

زرائع کے مطابق دشت کے مختلف علاقوں میں فوجی آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں فوجی اہلکاروں کو قریبی پہاڑی علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے جس سے علاقہ مکین شدید خوف میں مبتلا ہیں کہ آپریشن کا پیمانہ مزید وسیع کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close