خیرپور: کوئلے سے بھرا ٹرک وین پر الٹنے سے 20 لوگ جاں بحق

خیرپور(ریپبلکن نیوز) خیر پور میں کوئلے سے بھرا ٹرک وین پر الٹ گیا جس سے 20 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے، میڈیا رپورٹس کے مطابق وین خیرپور سے سکھر جا رہی تھی کہ شاہ حسین بائی پاس پر کوئلے سے بھرا ٹرک وین پر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں 20 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے، حادثے میں وین مکمل طورپر بیٹھ گئی اور گاڑی کی باڈی کاٹ کر لاشوں کو نکالا گیا، موٹروے پولیس اور ریسکیو ادارے امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں، ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ دھند کے باعث پیش آیا، جاں بحق اور زخمی افراد کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ہلاکتوں میں اضافہ کا خدشہ ہے

مزید خبریں اسی بارے میں

Close