کوئٹہ: سریاب روڈ پر فائرنگ سے سرکاری ملازم شدید زخمی

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرتے ہوئے سرکاری ملازم کو شدید زخمی کردیا۔

ابتدائی طورپر موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نا معلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک سرکاری ملازم کو شدید زخمی کردیا ہے۔ فائرنگ کا واقعہ کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ میں پیش آیا۔ جبکہ زخمی سرکاری ملازم کی شناخت عطاء محمد سے ہوگئی ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close