ریاستی فورسز نے دشت سے چار بلوچ فرزندوں کو حراست میں لیکر فوجی کیمپ منتقل کر کے لاپتہ کردیا

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) قبضہ گیر ریاستی فورسز نے بلوچستان کے ضلع  کیچ کے علاقے دشت میں ایک کاروائی کے دوران چار بلوچ فرزندوں کو حراست میں لے لیا۔

زرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق آج صبح دس بجے ریاستی فورسز نے دشت کے علاقے کاشاپ میں کاروائی کرتے ہوئے چار بلوچ فرزندوں کو حراست میں لیکر فوجی کیمپ منتقل کردیا جن کی عمریں 18 سال سے کم ہیں۔

ریاستی فورسز کے ہاتھوں اغوا ہونے والوں کی شناخت حنیف ولد محمد سلیم، عدنان ولد عبدالرسول ارو ممتاز ولد قادر بخش اور انکے بھائی صلح  سے ہوگئی ہے۔

 

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button