چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے لاپتہ

Missingکراچی (ریپبلکن نیوز) ڈی آئی جی ساؤتھ منیر احمد شیخ کے مطابق اویس سجاد شاہ، جو خود بھی ہائی کورٹ میں وکیل ہیں، سندھ ہائی کورٹ سے نکلنے کے بعد اپنے دوست سے ملنے کے لیے کلفٹن گئے تھے، جہاں سے وہ پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اویس شاہ کی گاڑی پنجاب چورنگی سے برآمد کرلی گئی ہے، جبکہ اویس شاہ کے اہل خانہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ان کے لاپتہ ہونے سے متعلق شام کو بتایا۔

وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے اویس سجاد شاہ کی تلاش کے لیے پولیس کو شہر میں ناکہ بندی کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے بیٹے کی تلاش میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

 

مزید خبریں اسی بارے میں

Close