منشیات کی کھیپ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام

نیوز ڈیسک(ریپبلکن نیوز)پولیس نے انڈس ہائی وے پرکارروائی کے دوران منشیات کی بڑی کھیپ پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو گاڑیوں سے مجموعی طور پر123کلو چرس برآمد کرکے تین ملزمان گرفتار کرلئے ۔

ڈی پی او آصف گوہر نے ایس پی انوسٹی گیشن شفیق وزیر کے ہمراہ گنڈی پولیس چوکی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ منشیات پنجاب سمگل کرنے کی اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی نورنگ شفیق خٹک کی سرکردگی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس میں ایس ایچ او نیاز محمد اور اے ایس آئی سمیع اللہ کی قیادت میں تھانہ شہید عصمت اللہ خان خٹک اور گنڈی پولیس چوکی کے اہلکار شامل تھے۔

مذکورہ ٹیم نے پشاور کراچی مصروف ترین انڈس ہائی وے پر گنڈی چوک کے قریب ناکہ بندی کرکے مشتبہ آٹو رکشے سے 20کلو چرس اور موٹر کار نمبرLEA-4585سے103کلو چرس برآمد کرلی ۔ڈی پی او آصف گوہرنے کہا کہ آٹو رکشے اور کار میں سوار تین ملزمان میرا بت، شیر محمد اور گل نذیر کو گرفتار کرلیا گیاجن میں سے ایک کا تعلق بیٹنی ٹرائبل سب ڈویژن سے ہے ،ملزمان کی گاڑیاں بھی تحویل میں لے کر ان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button