”پاکستان میں زیادہ بارشیں اور برفباری کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے “تقریب سے خطاب کے دوران زرتاج گل کا حیران کن بیان

وزیر مملکت برائے موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل نے ملک میں زیادہ بارشوں اور برفباری کا کریڈٹ وزیر اعظم  عمران خان کو دے دیا ۔

دو روز قبل زرتاج گل نے شجرکاری مہم سے متعلق تقریب میں شرکت کی جہاں خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ اللہ کا کرم ہے کہ آپ دیکھ رہے ہیں ،اتنی زیادہ بارشیں اور برفباری پاکستان میں کبھی نہیں ہوئی جتنی اس بار ہوئی ہے ،اس کا کریڈٹ میں اپنے آپ کو نہیں دے رہی ۔

انہوں نے کہا سوشل میڈ یا پر اس کا کریڈٹ مجھے دیا جا رہا ہے لیکن زیاد بارشوں اور برفباری کا کریڈٹ وزیراعظم عمران خان کو جاتا ہے ۔زرتاج گل نے مزید کہا کہ اگر حکمران اچھے آجائیں تو ملک میں بارشیں زیادہ اچھی ہو جاتی ہے ۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button