ڈیرہ بگٹی آپریشن جاری، خاتون سمیت چار شہید، درجنوں اغوا

ڈیرہ بگٹی (ریپبلکن نیوز) ڈیرہ بگٹی میں پاکستانی فوج کا خونی آپریشن چار افراد شہید، آمدہ اطلاعت کے مطابق پاکستانی فورسز نے ڈیرہ بگٹی کے علاقے پشینی میں وسیع آپریشن کا آغاز کردیا ہے جس میں اب تک کی اطلاعت کے مطابق چار افراد شہید ہوچکے ہیں جن میں ایک خاتوں بھی شامل ہے ہلاک شدگان کی شناخت گدو بگٹی ان کی اہلیہ اور بیٹا شامل ہیں جبکہ ایک درجن سے زائد افراد کو ریاستی فورسز نے حراست میں لینے کے بعد لاپتہ کردیا ہے دوران آپریشن فورسز کے اہلکاروں نے کئی گھروں کو نظر آتش کرتے ہوئے مقامی افراد کے ایک سو سے زائد بھیڑ بکریوں کو بھی قبضے میں لے لیا ہیں آخری اطلاعات تک شدید آپریشن جاری تھا۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close