گورکوپ سے قابض فوج کے ہاتھوں اغوا دوبلوچ فرزندوں کی شناخت ہوگئی

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے پیدارک میں قابض پاکستانی فوج نے بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن کرتے ہوئے متعددلوگوں کو اغواکیا ہے۔

زرائع کے مطابق قابض پاکستانی فوج کے 50 گاڑیوں پر مشتمل فوجی اہلکاروں نے کیچ کے علاقے پیدارک کے علاقے گورکوپ، سولانی، سری کلگ کے میں فوجی آپریشن کرتے ہوئے متعدد نہتے اور بے گناہ بلوچ فرندوں کو اغوا بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

قبضہ گیر پاکستانی فوج کے ہاتھوں اغوا ہونے والے دو بلوچ فرندوں کی شناخت خداداد سکنہ جنگل آباد اور اللہ داد ولد عیسی سکنہ جمک گورکوپ سے ہوگئی ہے۔

ٰخیال رہے کہ آزادی پسند بلوچ مسلح تنظیم بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے فوجی آپریشن کے لیے نکلنے والے قابض پاکستانی فوج کے قافلے کو گورکوپ کے علاقے سولانی کے مقام پر نشانہ بناتے ہوئے متعدد اہلکاروں کو ہلاک و زخمی کرنے کی زمہ داری بھی قبول کی ہے۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close