گورکوپ میں قابض پاکستانی فوج کے 50 گاڑیوں کے قافلے پر مسلح افراد کا حملہ

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے گورکوپ میں فوجی آپریشن میں شریک قابض پاکستانی فوج کے قافلے کو نامعلوم مسلح افراد نے نشانہ بنایا یے۔

نمائندہ ریپبلکن نیوز کے مطابق ضلع کیچ کے علاقے گورکوپ میں فوجی آپریشن میں شریک فوجی کانوائے پر نامعلوم مسلح افراد نے بڑا حملہ کیا ہے۔ قابض پاکستانی فوج کو  اس وقت نشانہ بنایا گیا جب آج صبح 50 گاڑیوں پر مشتمل فوجی قافلہ ہوشاب سے نکل کر گورکوپ کے لیے روانہ ہوا۔ فوجی قافلے کو گورکوپ میں  سولانی کے مقام  پر نشانہ بنایا گیا یے۔

قابض پاکستانی فوج کے ساتھ جھڑپوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے کئی دیر تک جاری رہا جس میں فوجی اہلکاروں کے ہلاکت اور زخمی ہونے کے قوی امکانات موجود ہیں۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close