برلن: کرسمس ماکیٹ میں ٹرک حادثے میں 9افراد ہلاک، 50زخمی

برلن (ریپبلکن نیوز) جرمنی کے دارالحکومت برلن میں ٹرک حادثے کے نتیجے میں کم از کم 9افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

یہ واقعہ جرمنی کے دارلحکومت برلن کے علاقے برائٹ شے پلاٹز میں اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار ٹرک کرسمس کی خریداری کے حوالے سے لگائے گئے ایک مارکٹ میں گھس گئی جس سے کئی لوگ ٹرک کے نیچے آکر زخمی ہوئے اور 9افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

برلن پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے جس سے تحقیقات کی جارہی ہے پولیس نے حملہ آور کی شہریت اب تک ظاہر نہیں کی ہے،

اب تک یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ یہ ایک دہشتگردانہ حملہ تھا یا حادثہ۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close