ترکی میں فائرنگ سے روسی سفیر آندرے کارلوف ہلاک

انقرہ(ریپبلکن نیوز) ترک دارالحکومت انقرہ میں فائرنگ سے روسی سفیر آندرے کارلوف ہلاک ہو گئے، جوابی فائرنگ میں حملہ آور بھی مارا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترکی میں روس کے سفیر انقرہ میں فن پاروں کی نمائش میں شرکت کیلئے گئے جہاں پر تقریب سے خطاب کے دوران ایک شخص نے عقب سے آواز لگائی کہ حلب کا بدلہ لیتا ہوں اور فائرنگ کر دی، جس سے روسی سفیر شدید زخمی ہو گئے، انقرہ پولیس نے حملہ آور پر جوابی فائرنگ کی جس سے حملہ آور مارا گیا، حملے کے بعد روسی سفیر کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ واضح رہے کہ ترکی اور روس کے تعلقات کئی برس تک خراب رہنے کے بعد گزشتہ کچھ عرصہ میں بحال ہوئے تھے

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker