پروازوں کو محفوظ بنانے کے لئے پی آئی اے کی جانب سے بکروں کا صدقہ

اسلام آباد(ریپبلکن نیوز) باکمال لوگوں کی لاجواب سروس کی ایک اور مثال سامنے آ گئی پی آئی اے نے طیاروں کی محفوظ پرواز کے لیے بکروں کا صدقہ دینا شروع کر دیا۔ نیوز کے مطابق پی آئی اے نے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے بجائے نیا طریقہ ایجاد کر لیا ہے اور طیاروں کی پرواز محفوظ بنانے کے لیے کالے بکروں کا صدقہ دینا شروع کر دیا ہے۔ اسلام آباد سے ملتان جانے والی پرواز سے پہلے کالے بکرے کا صدقہ دیا گیا جس کا مقصد یہ تھا کہ جہاز اپنی منزل پر خیر و عافیت سے پہنچ جائے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل چترال سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز ایبٹ آباد میں حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہو گئی تھی جس کے نتیجے میں معروف نعت خواں جنید جمشید، ان کی اہلیہ، ڈپٹی کمشنر چترال، ان کی اہلیہ، بیٹی اور 3 غیرملکیوں سمیت 47 افراد جاں بحق ہوئے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker