گوادر میں دستی بم حملہ، ایف ڈبلیو او کے متعدد اہلکار زخمی

گوادر (ریپبلکن نیوز) بلوچستان کے ضلع گوادر میں دستی بم حملے کے نتیجے میں 25 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گوادر کے ایئرپورٹ روڈ پر سرمچاروں  کی جانب سے الزبیر ہوٹل پر پھینکے گئے دستی بم کے پھٹنے سے 25 افراد زخمی ہوئے۔ حملے میں زخمی ہونے والے  مبینہ طور پر ایف ڈبلیوں او کے مزدور تھے اور حملے کے وقت وہ ہوٹل پر رات کا کھانا کھا رہے تھے۔ دستی بم پھینکنے کے بعد موٹر سائیکل سوار حملہ آاور فرار ہوگئے، جبکہ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو گوادر منتقل کیا گیا۔

 

مزید خبریں اسی بارے میں

Close