ہوشاپ میں فوجی کانوائے وچوکی پر حملوں کی زمہ داری بی آر اے نے قبول کر لی

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز) بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے کہا ہے بلوچ سرمچاروں نے ہوشاپ کے علاقے بدرنگ میں گزین شیپ کے مقام پر قابض پاکستانی فوج کے کانوائے پر گھات لگا کر راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں فورسز کا ایک گاڈی مکمل تباہ جبکہ اس میں سوار اہلکار ہلاک و زخمی ہوئے، اس کے علاوہ ہوشاپ اور بالگتر کے درمیان آسانک میں واقع پاکستانی فورسز کی چوکی پر بلوچ سرمچاروں نے راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں فورسز کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا۔ انھونے کہا کہ ہماری کاروائیاں آزاد و خودمختار بلوچ ریاست کے قیام تک جاری رہیں گے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close