ڈیرہ بگٹی کے وسائل و مسائل ۔ رپورٹ: مرید بگٹی

کوئٹہ/رپورٹ (ریپبلکن نیوز) ڈیرہ بگٹی میں اس وقت پانچ گیس فیلڈز کام کررہی ہیں جن کی سالانہ آمدن ایک بلین ڈالر سے بھی زائد ہے، اس کے علاوہ پاکستان کے بیشتر صنعتی اور گھریلوں ضروریات کو بھی یہی گیس فیلڈز بڑی مدد فراہم کررہے ہیں۔جبکہ حال ہی میں ایک نئی سروے میں ڈیرہ بگٹی میں گیس کے مزید زخائر کا بھی معلوم ہوا ہے۔

ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں گیس 1952 کو دریافت ہوا اب صرف سوئی گیس میں گیس کے کنوؤں کی تعداد 90 کے قریب ہے جن سے گیس نکالی جارہی ہے، مگر اتنی بڑی تعداد میں گیس کے زخائر بلوچستان کے دور دراز علاقوں میں رہنے والے بلوچوں کی زندگیوں میں کوئی مثبت تبدیلی  تو دور کی بات،  ڈیرہ بگٹی کے مقامی لوگوں کی زندگیوں میں کوئی تبدیلی نہیں لا سکی ہے۔

ڈیرہ بگٹی میں مقامی لوگ آج بھی اپنے گھریلوں ضروریات کیلئے لکڑیوں کا استعمال کرتے ہیں اور وہاں تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولتوں کے کوئی آثار نہیں ہیں۔اس بدقسمت ضلع کے لوگ آج بھی بخار کے علاج کیلئے پنجاب کے قریبی شہروں  جن میں رحیم یار خان اور صادق آباد شامل ہیں کا رخ کرتے ہیں۔

مزید رپورٹس:

بلوچستان میں بند انٹرنیٹ سروسز کی بحالی ریاستی سازش بھی ہوسکتی ہے 

طالبان پشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما علی وزیر کو کیوں مارنا چاہتے ہیں

عام انتخابات کے قریب آتے ہی بلوچستان میں مزاحمتکاروں کے جعلی سرنڈر کا ڈرامہ شروع

ڈیرہ بگٹی میں زچگی کے دوران خواتین کے اموات کی تعداد ہر گرزرتے وقت کی ساتھ شدت اختیار کرتی جارہی ہے۔ڈیرہ بگٹی میں جہاں بچے اور خواتین پہلے سے ہی غزائی قلت کا شکار ہیں اور دوسری جانب  دوران زچگی موثر علاج اور ہسپتال نہ ہونے کے سبب زندگی کے آگے ہار جاتے ہیں۔ پچھلے چھ مہینوں کے دوران دو لاکھ آبادیوالے اس شہر میں اب تک 30 خواتین اپنے بچوں کو جنم دینے کے دوران اپنی زندگیاں گوا بیٹھی ہیں۔

ڈیرہ بگٹی کی بے سہارا و لاچار حاملہ خواتین ریاست سے بلوچستان کی علیحدگی کے مطالبات نہیں کرتی بلکہ ان کا مطالبہ بہترین ہسپتال اور ان میں علاج معالجے کی اچھی سہولیات ہیں۔

ایک بلین ڈالر ہی نہ سہی ساٹھ سال میں ایک اچھی ہسپتال اور بچوں کیلئے بہتر تعلیم تو ان کا حق بنتا ہے۔بہتر تعلیم و صحت کی اچھی سہولیات ایک قوم کی بہترین مستقبل کا تعین کرتی ہیں مگر بد قسمتی سے ڈیرہ بگٹی میں رہنے والے لوگ آج بھی غربت کی سطح سے نیچھے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

رپورٹ: مرید بگٹی

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close