بلوچ ری پبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی آئینی مدت پوری ہونے پر آرگنائزنگ باڈی تشکیل

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز) بلوچ ری پبلکن اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے جاری کردہ مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ بی آر ایس اوکے موجودہ کابینہ کی آئینی مدت پوری ہونے پر آرگنائزنگ باڈی تشکیل دے دی گئی ہے ۔آرگنائزنگ باڈی اجلاس سے بی آر ایس او کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی آر ایس او کو ان دو سالوں میں شدیت مشکلات کا سامنا رہا جس میں تنظیم کے اہم عہدیداران ریاستی خفیہ اداروں کے ہاتھوں اغواء بعد لاپتہ کر دیے گئے جو تاحال لاپتہ ہیں۔ بی آر ایس او ایک طلبہ تنطیم ہونے کے ناطے طلبہ کے اندر رہتے ہوئے انکے مسائل حل کرنااور بلوچ نوجوانوں کو تعلیم کی جانب راغب کرنے کو اپنا فرض سمجھتی ہے۔بی آر ایس او کی لیڈر شپ نے ہمیشہ سیاسی اور جمہوری اصولوں پر کاربند ہوتے ہوئے ہر مشکل اور کٹھن حالات میں اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں ۔رہنماؤں نے مزید کہا گیا ہے کہ پورے بلوچستان میں تعلیمی نظام نہ ہونے کے برابر ہے یونیورسٹیوں اور اسکولوں کو چھاؤنیوں میں بدل دیا گیا ہے جہاں طلبہ خوف کے سائے میں اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری نہیں رکھ پاتے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close