شہید عبود بلوچ کو سرخ سلام و خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، بی ایل ایف

BLF 8کوئٹہ (ریپبلکن نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے شہید عبود بلوچ کو سرخ سلام پیش کرتے ہوئے نامعلوم مقام سے سیٹلائٹ فون کے ذریعے کہا کہ گزشتہ مہینے سیاجی میں پاکستانی فوج کشی کے دوران سرمچار عبود بلوچ ولد ناگمان ساکن سولبند کیچ اپنے ساتھیوں سے بچھڑ گئے تھے۔ آج ان کی جسد خاکی دروار میں ملی ہے۔ انہیں سیاجی ہی میں مادریں وطن کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ سر زمین کی دفاع میں وہ پاکستان فوج کی گن شپ ہیلی کاپٹروں اور کئی ہزار فوجیوں کی موجودگی میں سخت گرمی میں سرزمین کی دفاع کیلئے موجود رہے۔ شہید عبود بلوچ کو سرخ سلام اور ان کی گراں قدر خدمات پر خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ساجی آپریشن میں بد ترین شکست کے بعد قابض فوج نے عام آبادی کو تنگ کرنا شروع کرکے لوگوں کو زبردستی نقل مکانی پر مجبور کی۔ ہر شکست کے بعد عام آبادی کو نشانہ بنانا پاکستانی فوج کا شیوہ رہا ہے۔ پاکستانی فوج تمام قوانین کو روند کر بلوچ نسل کشی میں مصروف ہے۔ جبکہ عالمی برادری آنکھیں بند اور خاموشی پر اکتفا کر رہا ہے۔ گہرام بلوچ نے کہا کہ پانچ روز قبل سرمچاروں نے دشت مزن بند سے ریاستی مخبر اکبر ولد علی محمد سکنہ دشت مزن بند کو گرفتار کیا۔ حراست میں دوران تفتیش اور پوچھ گچھ اس نے اپنے تمام جرائم کا اعتراف کیا اور اپنے دوسرے ساتھیوں کے نام بتائے ہیں ۔ وہ کئی آپریشنوں و بلوچوں کی مخبری اور قتل کروانے میں ملوث ہے۔ انہی جرائم کی بنیاد پر اسے آج دشت زرین بگ میں موت کی سزا دی گئی۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close