دنیا کے بارے میں چھپے 13 حقائق

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز) زمین کے بارے میں 13 ایسے حقائق جن کے بارے میں شاید ہی ہر کوئی واقفیت رکھتا ہو،۔

  1.  زمین پر موجود سب سے خشک ترین مقام انٹارٹیکا کی ڈرائی ویلی ہے جہاں پر گزشتہ 2 ملین سالوں سے بارش نہیں ہوئی۔
  2.  99 فیصد سونا زمین کے مرکز میں پایا جاتا ہے
  3. ۔ زمین نظامِ شمسی کا وہ واحد سیارہ ہے جو tectonics پلیٹس کے ساتھ ہے- ان پلیٹس کے نہ ہونے کی صورت میں زمین انتہائی گرم ہوتی جیسے کہ وینس ہے۔
  4. زمین پر پائے جانے والے 90 فیصد آتش فشاں زیرِ آب ہیں۔
  5. زمین پر پایا جانے والا 97 فیصد پانی نمکین ہے۔
  6. باقی بچ جانے والے 3 فیصد پانی کا 70 فیصد حصہ برفانی چوٹیوں سے ڈھکا ہوا ہے۔
  7. اس کے بعد بچ جانے والا زیادہ تر پانی زمین سے اس حد تک نیچے ہے کہ وہاں تک رسائی ناممکن ہے۔
  8. اگر زمین کے مدار سے باہر نکل کر دیکھا جائے تو سب سے زیادہ چمکنے والا سیارہ زمین ہی ہے کیونکہ سورج کی روشنی زمین پر پائے جانے والے پانی پر پڑتی ہے۔
  9. تکنیکی اعتبار سے ایک دن میں 24 گھنٹے نہیں ہوتے،  بلکہ زمین یابعض کے نزدیک سورج کو اپنا چکر پورا کرنے میں 23 گھنٹے 56 منٹ اور 4 سیکنڈ کا وقت لگتا ہے۔
  10. ۔ زمین کی دور سے کھینچی جانے والی تصویر کا فاصلہ 3.7 بلین میل تھا- اور اس تصویر کو The Pale Blue Dot کہا جاتا ہے۔
  11. اوزون کا سوراخ سکڑ رہا ہےاور گزشتہ کچھ سالوں میں اسکا سوراخ مزید چھوٹا ہوگیا ہے۔
  12. دنیا کا 90 فیصد کچرا سمندر میں پایا جاتا ہے اور وہ پلاسٹک پر مشتمل ہوتا ہے۔
  13.  زمین پر موجود 95 فیصد سمندری علاقہ تاحال غیر دریافت شدہ ہے۔
متعلقہ عنوانات
Close