بی آر اے نے میجر غلام کے گھر پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز)بلوچ ریپبلکن آرمی نے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء میجر غلام کے گھر پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔بی آر اے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ انکے سرمچاروں نے گزشتہ روز پنجگور کے علاقے گرمکان میں نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن میجر غلام کے گھر پر پر دستی بم حملہ کیا، مذکورہ شخص قابض فوج کی سربراہی میں جاری مردم شماری میں مکمل تعاون فراہم کررہا تھااور علاقے میں کئی سالوں سے نیشنل پارٹی کی بلوچ تحریک کے خلاف بنائی گئی پروگراموں میں شاہ سے زیادہ شاہ کی وفاداری دکھا کر حصہ لیتا رہا ہے۔ہم پنجگور کے تمام مکتبہ فکر کے لوگوں بلخصوص استاتذہ کو تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ ریاستی افواج کی سربراہی میں چلنے والے مردم شماری میں حصہ دار نہ بنیں بصورت دیگر ان کا سخت احتساب ہوگا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ بلوچستان کی مکمل آزادی تک بی آر اے کی مسلح کاروائیاں جاری رہینگے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker