سعودی عرب میں قید پاکستانی قیدی، سوشل میڈیا میں ہزاروں "ماموں کے بیٹے”رہا

ویب ڈیسک (ریپبلکن نیوز) پاکستان میں اس وقت مامو کا بیٹا سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہا ہے، ہزاروں کی جانب سے ایک ہی ٹویٹ کا بار بار ٹویٹ کیا گیا ہے جس میں لکھا گیاہے کہ "میرے ماموں کا بیٹا جو سعودی عرب میں قید تھا آج رہا ہوگیا ہے، میری بات ہوئی ہے روتے ہوئے خان صاحب کا شکریہ ادا کر رہا تھا۔”

سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر  اِس خبر کو ہزاروں لوگوں نے خود سے ٹویٹ کیا ہے جس سے اس خبر کے جھوٹی ہونے کی تصدیق ہوجاتی ہے۔ سوشل میڈیا میں پاکستان کے وزیرِ اعظم عمران خان اور انکی حکومت پر خوب مزاق اڑایا جارہا ہے۔

ٹویٹر میں ایک صارف نے لکھا ہے کہ "چائنہ کا کامران اب ہر جگہ دستیاب ہے، پی ٹی آئی والوں نے آرڈر پر منگوایا ہے۔”

 

سوشل میڈیا میں اس وقت #ماموں_کا_بیٹا_کامران ٹرینڈنگ پر ہے، جسے  لوکھوں لوگوں نے ٹویٹ اور ری ٹویٹ میں استعمال کیا ہے۔

خیال رہے کہ عمران خان نے سعودی شہزارے محمد بن سلمان سے درخواست کیں تھیں کہ سعودی جیلوں میں قید پاکستانی شہریوں کی رہائی کے لیے کچھ کیا جائے، بعد میں  پی ٹی آئی حکومت کی جانب کہا گیا تھا کہ سعودی عرب دو ہزار سے زاید قیدیوں کو رہا کرنے پر رضا مند ہوگیا ہے جنہیں بہت جلد رہا کردیا جائے گا۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Back to top button