پروم سے ایک شخص اغوا، گوادر سے دو سال قبل لاپتہ شخص بازیاب

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر سے دو سال قبل اغوا ایک شخص بازیاب ہوکر اپنے گھر پہنچ گیا ۔ جبکہ ضلع پنجگور کے علاقے پروم سے فورسز نے ایک شخص کو اغوا کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق قابض پاکستانی فورسز اور خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے صدیق ولد علی محمد نامی شخص کو دو سال قبل اغوا کیا تھا جنہیں طویل عرصے تک غیر قانونی طورپر قید میں رکھنے کے بعد آج رہا کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب کل رات کو بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے پروم میں قبضہ گیر ریاستی فورسز نے ایک گھر پر چھاپہ مارتے ہوئے بلوچ روایا ت کو پامال کیا اور گھر میں موجود بچوں اور خواتین کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے گھر میں موجود یک شخص کو غیر قانونی طورپر حراست مین لینے کے بعد فوجی کیمپ منتقل کردیا، جسکی شناخت محمد عالم ولد رسول بخش سے ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close