تمپ ۔ ملانٹ گومازی کراس پر قائم ایف سی چوکی پر بلوچ سرمچاروں کا حملہ

تمپ (ریپبلکن نیوز) بلوچستان کے ضلع کیچ تحصیل تمپ میں بلوچ سرمچاروں نے پاکستانی فرنٹیئر کور کے کے ایک چوکی کو حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج بلوچ سرمچاروں نے تمپ،  ملانٹ گومازی میں قائم پاکستانی فورسز کے چوکی کو راکٹوں اور دیگر خودکار ہتیاروں سے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

زرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں خودکار ہتیاروں کا استعمال کیاگیا ہے جس سے پورا علاقہ دھماکوں اور فائرنگ کی آوازوں سے گونج اٹھا۔ جبکہ قبضہ گیر پاکستانی فورسز کو جانی و مالی نقصانات کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close