نواب براہمدغ بگٹی کے ہمشیرہ کی یوم شہادت کے موقع پر بلوچستان میں شٹر ڈاون ہڑتال ہوگی، بی آر پی

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز) بلوچ ریپبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بلوچ قومی رہنما اور قائد بی آر پی نواب براہمدغ بگٹی کے ہمشیرہ کی برسی کے دن 31 جنوری کو بلوچستان میں شٹر ڈاون ہڑتال کی جائے گی ، ترجمان کا کہنا تھا کہ 31 جنوری 2012 کو پاکستانی خفیہ ایجنسیوں نے کراچی میں قومی رہنما نواب براہمدغ بگٹی کی ہمشیرہ کو ان کی معصوم بچی کے ساتھ گولیاں مار کر شہید کردیا تھا نواب صاحب کی ہمشیرہ کو نشانہ بنانے کا مقصد نواب صاحب پر وار کرنا تھا مگر قابض ریاست اور اس کے خفیہ اداروے اس بات کو بھول گئے ہیں کہ نواب براہمدغ بگٹی نے اپنے دادا شہید وطن نواب اکبر خان بگٹی سے پرورش پائی ہے موت سے کبھی بلوچوں کو خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا۔
ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے تمام کاروباری حلقوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ بلوچ قوم کی بیٹی کی یوم شہادت کے دن 31جنوری کو اپنےکارو بار مراکز بند کر کے بی آر پی کے پر امن اجتجاج کو کامیاب بنائے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close