فورسز کے آٹھ اہلکار ہلاک، تنظیم کے دو سرمچار شہید۔بی آر اے

کوئٹہ ( ریپبلکن نیوز) بلوچ ری پبلکن آرمی نے فورسز پرحملہ کی ذمہ داری قبول کر لی۔ بلوچ ری پبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے واقعہ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج صبح ڈیرہ بگٹی کے علاقوں پاتر، پتھر نالہ، ڈوئی وڈھ اور ارد گرد کے علاقوں میں فورسز نے گن شپ ہیلی کاپٹروں کی مدد سے عام آبادیوں پر یلغار کر کے وسیع کارروائی کا آغاز کیا اس دوران عام لوگوں کے سینکڑوں گھروں کو نظر آتش کیا جبکہ مقامی مالداروں کے کئی سو بھیڑ بکریوں کو بھی فورسز لوٹ کر لے گئیں جبکہ ڈوئی وڈھ کے مقام پر فورسز نے ایک گھر پر ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ کی جس میں ایک خاتون سمیت تین افراد شہید ہوگئے واقع کی اطلاع ملتے ہی بلوچ ریپبلکن آرمی کے سرمچاروں نے فورسز پر ڈوئی وڈھ اور قریبی علاقوں میں حملے کئے جس کے نتیجے میں فورسز کے8 اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ان جھڑپوں کے دوران تنظیم کے 2سرمچار دللہ بگٹی عرف شو چراغ اور نور خان بگٹی عرف گواڑزا شہید ہوگئے بی آر اے شہید ساتھیوں کو لازوال قومی خدمات اور قربانی پر خراج عقیدیت پیش کرتی ہے دونوں ساتھی گزشتہ 6 سال سے تنظیم سے منسلک تھے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close