بی ایل ایف نے فورسز پرحملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے پاکستانی فورسز پر حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ دشت کے علاقے زریں بگ اور پرنٹ کے درمیان سرمچاروں نے پاکستانی فوج پر راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے حملہ کر کے انکو جانی و مالی نقصان پہنچایا،زاعمران کے علاقے نوانو میں قائم آرمی کیمپ پر سرمچاروں نے راکٹ اور خود کارہتھیاروں سے حملہ کرکے انکو بھاری نقصان پہنچایا،گہرام بلوچ نے کہا کہ مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک قابض ریاستی فورسز پر حملے جاری رہیں گے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close