بیلہ کے قریب مسافر بس الٹنے سے 2مسافر جاں بحق

کوہٹہ(ریپبلکن نیوز) بیلہ کے علاقے کنڈی کے مقام پر مسافر بس حادثے کا شکار۔ تفصیلات کے مطابق بیلہ کے علاقے کنڈی میں مسافر بس الٹ گئی جس سے بس میں سوار دو مسافر موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 15لوگوں کےقریب مسافر زخمی ہوئے ہیں جنہیں کراچی منتقل کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ بلوچستان میں ٹریفک نظام نہ ہونے کی وجہ سے اکثر اس طرح کے واقعات پیش آتے ہیں اور اب تک ان واقعات میں سینکڑوں لوگ جاں بحق ہوچکے ہیں۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close