شہید صالح کو کسی نے نہیں مارا بلکہ وہ ایک حادثے کا شکار ہوا تھا۔اہلِ خانہ

کوہٹہ (ریپبلکن نیوز) شہید صالح بلوچ کے اہلِ خانہ کی جانب سے بیان جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایک مسلح تنظیم کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صالح کو نجیب مولداد نے شہید کیا ہے جو جھوٹ پر مبنی ہے۔شہید صالح کو کسی نے نہیں مارا ہے بلکہ وہ ایک حادثے کا شکار ہوتے ہوئے شہید ہوا تھااور جس جگہ وہ شہید ہوا تھا وہاں ہمارے خاندان کے 20لوگ 3پدگیروں کے ہمراہ گئے تھے لیکن وہاں شہید کے علاوہ کسی کے پیروں کے نشان نہیں ملے تھے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شہید صالح حادثے کا شکار ہوتے ہوئے شہید ہوا تھا۔
شہید صالح پیر پسلنے کے باعث پہاڑ سے گر کرشدید زخمی ہوا تھا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوسرے روز شہید ہوگیا تھا۔شہید کے اہلِ خانہ نے مسلح تنظیم سے درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہید کےنام پر بے بنیاد باتیں بنانے اور شہید کا نام استعمال کرنے سے گرہیز کیا جائے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker