قندیل بلوچ قتل کیس، مفتی عبدالقوی گرفتار

نیوزڈیسک (ریپبلکن نیوز)قندیل بلوچ قتل کیس میں درخواست ضمانت خارج ہونے کے بعد ملتان کچہری سے فرار ہونے والے مفتی عبدالقوی کو گرفتار کر لیا گیا ہے،ایس پی ملتان کینٹ ڈاکٹر فہد نے مفتی عبدالقوی کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں پنجاب ہائی وے پولیس کی مدد سے جھنگ جاتے ہوئے ہائی وے پر گرفتار کیا گیا،واضح رہے کہ ملتان ڈسٹرکٹ اینڈسیشن کورٹ نے قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت ہوئی تو نامزد ملزم مفتی عبدالقوی بھی عدالت پیش ہوئے اور ضمانت کی درخواست دی،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چودھری امیر نے فریقین کے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد مفتی عبدالقوی کی درخواست ضمانت خارج کر دی جس پر مفتی عبدالقوی احاطہ عدالت سے فرار ہو گئے تھے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close