بلوچستان لبریشن فرنٹ نے فورسز پر حملوں کی زمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے نامعلوم مقام سے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اتوار کو سرمچاروں نے جھاؤ کے علاقے ڈولیجی میں پاکستانی فوجی کیمپ پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ 15 ستمبرکو جھاؤ ہی میں چبی کے علاقے میں فوجی آپریشن کرکے واپس جانے والی فوجی ٹیم کی گاڑیوں پر حملہ کیا۔ ان حملوں میں قابض فوج کو بھاری جانی و مالی نقصان اُٹھانا پڑا ہے۔ ہفتے کے دن سرمچاروں نے جھاؤ زیلگ میں آرمی چیک پوسٹ پر اسنائپر رائفل سے حملہ کرکے ایک فوجی اہلکار کو ہلاک کیا۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close