مصر کی عدالت نے معزول صدر مرسی کو عمر قید کی سزا سنادی

Mirsiقاہرہ (ریپبلکن نیوز)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصری عدالت نے معزول صدر محمد مرسی کو قومی سلامتی سے متعلق خفیہ دستاویزات قطر کو فراہم کرنے کے الزام میں عمر قید کی سزا سنادی جب کہ عدالت نے مزید 6 افراد کو اسی مقدمے میں سزائے موت سنائی ہے جن میں عرب ٹی وی کے 2 صحافیوں سمیت ایک خاتون صحافی بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ محمد مرسی کو اس سے قبل دیگر مقدمات میں سزائے موت سمیت عمر قید کی سزا دی جاچکی ہے جب کہ 2013 میں ملک میں احتجاجی مظاہروں کے بعد اس وقت کے آرمی کے سربراہ اور موجودہ صدرعبدالفتاح السیسی نے ان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close