ترکی میں فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، 12اہلکار ہلاک

انقرہ(ریپبلکن نیوز)  ترکی میں فوجی ہیلی کاپٹر پہاڑ پر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 7 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے۔ ترک میڈیا کے مطابق ترکی کے صوبے تونگلی میں فوجی ہیلی کاپٹر پہاڑ پر گر کر تباہ ہونے سے اس میں سوار تمام 12 افراد ہلاک گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ایوی ایشن حکام نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ہیلی کاپٹر ترک فوج کا ہے جس کے اڑان بھرنے کے 10 منٹ بعد ہی اس کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا تاہم فوری طور پر حادثے کی وجوہات سامنے نہیں آئیں۔ گورنر تونگلی نے بھی حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر میں 7 پولیس اہلکار، ایک جج، فوج کا ایک اعلیٰ افسر اور عملے کے 3 ارکان بھی سوار تھے جن ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close