خامنہ ای کی خرابی صحت سے ان کی وفات کا قوی امکان موجود ہے۔ایران

تہران(ریپبلکن نیوز) ایرانی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ تہران کی طرف سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک خفیہ مکتوب ارسال کیا گیا ہے جس میں اْنہیں سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی خرابی صحت سے آگاہ کیا ہے۔ ساتھ ہی اس مکتوب میں امریکی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ ایران پر اقتصادی پابندیاں عائد نہ کرے تاکہ نئے سپریم لیڈر پر اعتدال پسندانہ فیصلوں کے لیے دباؤ ڈالا جاسکے۔ اس خفیہ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ خامنہ ای کی خرابی صحت سے ان کی وفات کا قوی امکان موجود ہے۔ امریکا کو چاہیے کہ وہ عراق کے علی السیستانی کی طرح ایران میں کسی اعتدال پسند شخص کو اس سپریم لیڈر کے عہدے تک پہنچنے کی راہ ہموار کرے۔ اس کے لیے ضروری ہے کہ معاشی پابندیوں کا معاملہ موخر کیا جائے۔ بنی صدرکا کہنا ہیکہ میرے خیال میں خفیہ مکتوب والی بات درست ہے کیونکہ حالیہ دنوں کے دوران امریکی حکومت اور کانگریس نے ایران کے صدارتی انتخابات کے بعد مزید پابندیاں موخر کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آیت اللہ خمینی کے آخری ایام میں بھی ایسا ہی ایک مکتوب ایران کے اندر سے اس وقت کے امریکی صدر رونلڈ ریگن کو لکھا گیا تھا۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close