افغان فوجی چوکیوں پر داعش کے حملوں میں 21فوجی ہلاک

کابل (ریپبلکن نیوز) افغانستان میں عسکریت پسندوں کی جانب سے مختلف فوجی چوکیوں پر کیے گئے حملوں میں 21 فوجی مارے گئے، حملہ آور جنگجو جہادی تنظیم ‘اسلامک اسٹیٹ’ سے تعلق رکھتے تھے، یہ حملے تین اطراف سے کیے تھے اور ان حملوں کے بعد فریقین میں کئی گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں مشرقی افغان صوبے ننگر ہار کی صوبائی کونسل کے سربراہ احمد علی حضرت نے بتایا کہ عسکریت پسندوں کی جانب سے مختلف فوجی چوکیوں پر کیے گئے حملوں میں کم از کم 21 فوجی مارے گئے۔ انہوں نے کہاکہ حملہ آور جنگجو جہادی تنظیم ‘اسلامک اسٹیٹ’ سے تعلق رکھتے تھے۔ مشرقی افغان صوبے ننگر ہار کی صوبائی کونسل کے سربراہ احمد علی حضرت نے بتایا کہ یہ حملے دیہہ بالا ضلع میں قائم فوجی چوکیوں پر کیے گئے۔ ان چوکیوں کو گزشتہ شب ہدف بنایا گیا۔ صوبائی کونسل کے سربراہ کے مطابق جنگجوؤں نے یہ حملے تین اطراف سے کیے تھے اور ان حملوں کے بعد فریقین میں کئی گھنٹے تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔ افغان وزارت دفاع کے ترجمان نے بھی ہلاک ہونے عسکریت پسندوں کی تعداد اکیس بتائی ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close