زین کوہ سے قبضہ گیر پاکستانی فورسز نے دو نوجوانوں کو اغواء کرلیا

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز) بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین کوہ سے قابض ریاستی فورسز نے مزید دو افراد کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

نمائندہ ریپبلکن نیوز کے مطابق ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین کوہ سے قبضہ گیر پاکستانی فوجی اہلکاروں نے مقامی ڈیتھ سکواڈ کے ساتھ مل کر دو نوجوانوں کو ان کے گھروں کے سامنے سے اغواء کرنے کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔ زرائع کے مطابق پگھری ولد لال بگٹی اور رحمت اللہ ولد سلطان بگٹی اپنے گھر کے باہر بیٹھے تھے کہ انہیں پاکستانی افواج نے اٹھا کر لاپتہ کردیا ہے۔ لاپتہ کیئے گئے افراد کا تعلق زین کوہ سے ہی ہیں اور دونوں مقامی دکاندار ہیں۔

متعلقہ عنوانات

مزید خبریں اسی بارے میں

Close