کوئٹہ میں گرجا گھر پر خودکش حملہ، آٹھ ہلاک

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز)  پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے وزیرِ داخلہ کے مطابق صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ایک گرجا گھر پر ہونے والے حملے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور 30 سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔

یہ حملہ کوئٹہ کے علاقے زرغون روڈ پر واقع ایک گرجا گھر پر اتوار کی صبح کیا گیا جہاں مذہبی عبادات کے لیے بڑی تعداد میں افراد موجود تھے۔
پشاور میں کوہاٹی گیٹ چرچ پر خودکش حملہ
بلوچستان کے آئی جی پولیس معظم جاہ انصاری کے مطابق ریلوے سٹیشن کوئٹہ کے قریب امداد چوک پر واقع میتھوڈسٹ گرجا گھر کو کم از کم دو خودکش حملہ آوروں نے نشانہ بنانے کوشش کی۔
انھوں نے ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ حملے کے وقت گرجا گھر میں 400 کے قریب افراد موجود تھے لیکن پولیس کی بروقت کارروائی کی وجہ سے زیادہ جانی نقصان نہیں ہوا۔
آئی جی پولیس نے بتایا کہ سکیورٹی پر تعینات اہلکاروں نے ایک حملہ آور کو گرجا گھر کے احاطے کے مرکزی دروازے پر ہی مار گرایا جبکہ دوسرے حملہ آور نے گرجا گھر کے دروازے پر زخمی ہونے کے بعد خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close