شہید سرمچار یونس توکلی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ بی ایل ایف

کوئٹہ (ریپبلکن نیوز) بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہید سرمچار یونس توکلی کو سرخ سلام اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے بلیدہ میں بلوچ وطن کی دفاع میں پاکستانی فوج کے سامنے کھڑے ہوکر اپنی زندگی قربان کی۔ وہ 2009 سے بی ایل ایف کے پلیٹ فارم سے بلوچ جہد آزادی کا حصہ ہیں اور کئی محاذوں پر دشمن کا سامنا کرچکے ہیں۔ وہ چھٹی پر جارہے تھے کہ اچانک راستے میں دشمن سے دوچار ہوئے اور سرنڈر کرنے کے بجائے اکیلے دشمن کا مقابلہ کرکے دشمن کو جانی نقصان پہنچایا اور خود جام شہادت نوش کی۔ شہدا کی لہو و فلسفہ قربانی ہمارے لئے مشعل راہ ہیں ۔ ان کے مشن کو بلوچ قوم جاری رکھ کر دنیا کے نقشے میں ایک دفعہ پھر آزاد بلوچستان کے نقشے کا اضافہ کریں گے۔ گہرام بلوچ نے کہا کہ کل سرمچاروں نے زعمران سے بلیدہ آنے والی نو گاڑیوں کے قافلے پرالندور ندی میں حملہ کرکے دو اہلکاروں کو ہلاک اور کئی زخمی کئے۔ یہ حملے بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close