بی ایل ایف نے مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی

کوئٹہ(ریپبلکن نیوز)بلوچستان لبریشن فرنٹ کے ترجمان گہرام بلوچ نے مختلف حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ بلیدہ بٹ میں فوجی کیمپ پر سرمچاروں نے راکٹوں اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کر کے قابض فورسز کو جانی و مالی نقصان پہنچایا۔ بدھ کے روز تمپ کے علاقے نذر آباد میں سرمچاروں نے علاقے کے سب سے بڑئے منشیات فروش خلیل دراہی کے اڈے پر حملہ کیا ،حملے میں منشیات فروش خلیل بچ نکلا جب کہ علاقائی سماجی برائیوں میں ملوث منظور ولد غلام قادر سکنہ پل آباد ہلاک ہوا۔ آج گومازی میں حاجی فیض کی ٹریکٹرکو سرمچاروں نے جلا ڈالا، وہ آرمی کی سہولت،کنواں کھودنے اور بورنگ کے لیے کام کر رہا تھا، منشیات فروشوں کو تنبیہہ کرتے ہیں کہ سماج دشمن کاروبار ترک کر دیں۔گہرام بلوچ نے کہا کہ پاکستانی فورسز اور ان کے معاون کاروں پر حملے مقبوضہ بلوچستان کی آزادی تک جاری رہیں گے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close