فورسز کے ساتھ مسلسل جڑپوں میں 18 اہلکار ہلاک کیے۔بی آر اے

کوہٹہ (ریپبلکن نیوز) بلوچ ریپبلکن آرمی کے ترجمان سرباز بلوچ نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ قلات کے علاقوں ناگاہی اور دلبند میں پاکستانی فورسز کا آپریشن گزشتہ دن سے جاری ہے ناگاہی کے مختلف علاقوں میں قبضہ گیر فورسز سے ہماری سرمچاروں کی تین دنوں میں مختلف مقامات پر مسلسل جھڑپیں ہوتی رہی جس میں مجموعی طور پر اٹھارہ اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ دو ہیلی کاپٹروں کو بھی راکٹوں اور بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنا کر نقصان پہنچایا جس میں سے ایک کی شوران کے علاقے میں تباہ ہونے کی اطلاعات ہیں جہاں پورے علاقے کو ریاستی فورسز نے گھرے میں لے رکھا ہے۔ شکست خردہ فورسز نے ناگاہی کے عام آبادیوں پر یلغار کر کے بے گناہ بلوچوں بشمول خواتین کو تشدد کاُنشانہ بنایا اور بعض خواتین اور بچوں کو ہیلی کاپٹروں میں ڈال کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔ بلوچ ریپبلکن آرمی ریاستی فورسز کے ہاتھوں بے گناہ شہید ہونے والے بلوچوں اور خواتین کے اغوا جیسے جنگی جرائم کے ارتکاب پر قبضہ گیر فوج کو بھر پور جواب دیگی اس آپریشن میں فوج کے معاون کاروں کو بھی نشان عبرت بنایا جائے گا۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close