نصیر آباد و مند میں فوجی آپریشن ایک شہید، متعدد گھر نظر آتش

کیچ/نصیر آباد (ریپبلکن نیوز) مند ریاستی فورسز کا گوبرد میں ایک بار پھریلغار بلوچ شہدا کے گھروں کو آگ لگادی، آطلات کے مطابق آج دوسرے روز بھی ریاستی فورسز نے مند گوبرد کو گھیرے میں لیکر گھر گھر تلاشی کے دوران لوٹ مار کے ساتھ ساتھ ریاستی اداروں کے ہاتھوں شہید ہونے والے شہید حنیف و شہید نعیم جان کے گھروں کو آگ لگا کر جلا دیا گیافورسز شہداکے گھروں سے قیمتی سامان بھی لوٹ کے اپنے ساتھ لے گے اس دوران فورسز نے گوربرد سے ڈاکٹر فاروق، محمد حسن اور دین محمد سمیت متعدد افراد کو حراست میں لیکر لاپتہ کردیا۔ ادھر نصیر آباد کے علاقوں شیرانی، ہوتی اور چھتر سمیت کئی علاقوں میں بڑے آپریشن کے دوران ایک بلوچ فرزند کو شہید جبکہ متعدد کو اغوا کے بعد لاپتہ کردیا ہے۔ زرائع کے مطابق فورسز نے عام بلوچوں کے ایک سو سے زائد بھیڑ بکیریوں کو بھی اپنے گاڈیوں میں ڈال کر لے گئے جبکہ دو درجن سے زائد گھروں کو بھی نظر آتش کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں اسی بارے میں

Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker