ناگاہی میں ریاستی فورسز کی جارحیت، دو فرزند شہید، خواتین سمیت متعدداغوا

قلات (ریپبلکن نیوز) قلات کے مختلف علاقوں میں گزشتہ تین روز سے ریاستی بربریت جاری ہے یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق قلات کے علاقے ناگاہی میں پاکستانی فورسز نے عام آبادی پر یلغار کر کے گھروں کو جلایا جبکہ فورسز نے ایک درجن کے قریب خواتین اور بچوں کو اغوا کرنے کے بعد لاپتہ کردیا ہے ایک گھر پر ریاستی فورسز کی اندھا دھند فائرنگ سے دو بلوچ فرزندوں کے شہید ہونے کی اطلاعات ہے زرائع کے مطابق فورسز کا آپریشن آج تیسرے روز بھی جاری رہا جس میں گن شپ ہیلی کاپٹر بھی حصہ لے رہے ہیں جو عام آبادیوں پر مسلسل شیلنگ کررہے ہیں۔ 

مزید خبریں اسی بارے میں

Close